• news

الیکشن کمشن نے 36 اضلاع کے ریٹرننگ افسروں کو فارم نامزدگی بھیج دیئے

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن نے صوبے کے تمام 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو فارم نامزدگی کی ترسیل شروع کر دی ہے‘ الیکشن کمشن نے چیئرمین وائس چیئرمین کیلئے 2 لاکھ (فارم اے)‘ جنرل کونسل کی نشستوں کیلئے 24 لاکھ (فارم بی)‘ خواتین کونسلروں کی نشستوں کیلئے 4 لاکھ (فارم سی) اور کسانوں‘ محنت کشوں‘ اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کیلئے 5 لاکھ 44 ہزار 725 (فارم ڈی) چھپوا کر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کو بھیجنے شروع کر دیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر یہ کاغذات 20 دسمبر سے امیدواروں کو فراہمی کرنا شروع کر دیں گے 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن