ڈاکٹر احمد علی سراج کے چچا شیخ الحدیث مولانا علائوالدین 109برس کی عمر میں انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل نبوت موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج کے چچا شیخ الحدیث مولانا علائوالدین 109بر س کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مولانا عزیز الرحمان ہزاروی نے پڑھائی جبکہ عالمی مجلس ختم نبوت کے سیکرٹری جنرل مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے خصوصی دعا کروائی۔ مرحوم سید حسین احمد مدنی کے خصوصی شاگرد تھے۔