• news

گوجرانوالہ: نشئی نے خاتون سے بچی چھین کر نالے میں پھینک دی‘ دم توڑ گئی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)  نشئی راہگیر نے پیسے نہ دینے پر خاتون سے دو ماہ کی بیٹی کو چھین کر مبینہ طور گندے نالے میں پھینک دیا ، بچی دم توڑ گئی۔ جناح کالونی کے رہائشی محنت کش عرفان کی بیوی صائمہ بازار سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں صنعت روڈ پر گندے نالے کے قریب اسے ایک نامعلوم نشئی نے روک لیا اور اپنے نشے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا، صائمہ کے پاس 10 روپے سے زیادہ پیسے نہ نکل سکے جس پر نشئی نے مشتعل ہو کر مبینہ طور پر اسکی دو ماہ بیٹی سعدیہ کو اس سے چھین کر قریبی گندے نالے میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا، صائمہ کی چیخ و پکار پر قریب سے گذرنے والے افراد نے بچی کو گندے نالے سے نکالا لیکن بچی جانبر نہ ہو سکی ، اطلاع ملنے پر تھانہ سبزی منڈی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نا معلوم نشئی کے خلاف بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر ایس ایچ او سبزی منڈی نواز سیال نے بچی کے باپ کو حراست میں لے لیا ہے، ایس ایچ او سبزی منڈی کا کہنا ہے کہ پولیس کو شبہ ہے کہ گھریلو جھگڑے پر بچی کے حقیقی باپ نے بچی کو نالے میں پھینک کر قتل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن