کراچی پریس کلب کے باہر خاتون کی 3 بچوں سمیت خودسوزی کی کوشش، بچا لیا گیا
کراچی (نیٹ نیوز) پریس کلب کے باہر خاتون کی جانب سے 3 بچوں کے ساتھ خودسوزی کی کوشش کی گئی تاہم خاتون کو بچا لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق خاتون سٹی گورنمنٹ کی کنٹریکٹر ہے۔ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ سٹی گورنمنٹ نے 6 سال سے بل روکے ہوئے ہیں، 35 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہیں کئے جا رہے ہیں۔ خاتون کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر واجبات نہیں دلوائے گئے تو خودکشی کر لوں گی۔