برطانوی وزیراعظم کا اچانک دورہ افغانستان، 2014ء کے آخر تک ہمارا کوئی فوجی یہاں نہیں رہے گا : خطاب
کابل (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اچانک افغانستان پہنچ گئے۔ انہوں نے برطانوی فوجیوں سے ملاقات کی اور کہا 2014ء کے آخر تک ہمارا ایک بھی لڑاکا فوجی افغانستان میں نہیں رہے گا۔ وہ کرزئی اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کرینگے۔