• news

ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے گروپ D8 کی وزارتی کونسل کا اجلاس 19 دسمبر سے اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آٹھ ترقی پذیر اسلامی ملکوں کے گروپ ’’ڈی ایٹ‘‘ کی وزارتی کونسل کا اجلاس 19 دسمبر سے اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور کونسل کے 16 ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ اس سے قبل 17 اور 18 دسمبر کو ڈی ایٹ کمشنرز کا دو روزہ اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن