مقناطیسی سیاہی کے حوالہ سے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی: زاہد حامد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا مقناطیسی سیاہی کے حوالے سے انہوں نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ الیکشن کمشن چاہے تو یہ تحقیقات اس کے حوالے کرسکتے ہیں۔