سی این جی کی بندش ختم نہ ہوئی تو پارلیمنٹ کا گھیرائو کریں گے: غیاث پراچہ
ترنول (اے این این) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سی این جی کی بندش ختم نہ کی تو آئندہ بدھ اور جمعرات کو پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا جائیگا اور شدید گھیرائو بھی کیا جائیگا۔ صحافیوںسے گفتگومیں انہوںنے کہاکہ سی این جی بندش سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ سی این جی نہ ملنے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے اگر آئندہ بدھ اورجمعرات سے قبل سی این جی بحال نہ کی تو پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرینگے اور اس کا گھیرائو کیا جائے گا ۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ یونین کے جنرل سیکرٹری ملک محبوب نے کہا کہ سی این جی سے منسلک دس لاکھ خاندانوں کا لقمہ مت چھینا جائے پاکستانی عوام کو قرض نہیں روزگار دیا جائے۔