• news

اینگرو فرٹیلائزر کے شیئرز فروخت کیلئے پیش

لاہور (کامرس رپورٹر)  اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے 18.75 ملین شیئرز 28.25 روپے فی حصص کے حساب سے عوام کے لئے پیش کئے جا  رہے ہیں جن کے لئے درخواستیں   16 اور17 دسمبر2013 تک وصول کی جائیں گی۔  اس امر کا اظہار گزشتہ روز اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے ہیڈ آف سیکشن پلاننگ شجاعت بھٹی نے ٹریک ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کو کمپنی کے بارے میں  بریفنگ دیتے ہوئے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن