پولٹری انڈسٹری سے چند خاندانوں کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے:رانا عبدالستار
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ پولٹری انڈسٹری میں چند خاندانوں کی اجارہ داری ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پی بی ایف اے کا فیڈ ایکٹ پر عملدرآمد کرانا‘ فیڈ ریٹ اور فارم پر پولٹری ریٹ کو مستحکم رکھنا بڑی کامیابی ہے۔ ایک سال میں اتنی کامیابیاں حاصل کرنا پی بی ایف اے کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔ پی بی ایف اے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب بھرپور طریقے سے منائے گی اور ممبر سازی کے پروسس کو مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے فارمرز سے درخواست کی کہ وہ ایسوسی ایشن سے بھرپور تعاون کریں تاکہ پولٹری انڈسٹری مزید مستحکم ہو۔ پولٹری انڈسٹری کے مستحکم ہونے سے پاکستانی عوام کو معیاری اور سستا گوشت میسر ہوگا۔