• news

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو واشنگٹن میں ہوگا

 اسلام آباد (آئی این پی) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 19 دسمبر کو واشنگٹن میں منعقد ہو گا، پاکستان کو 6.65 ارب ڈالر کے نئے قرضے  سے  37 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط دینے کا ایگزیکٹو بورڈ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حالیہ سرمایہ کاری و ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سر مایہ کاری ٹیکس ریونیو کے حجم میں اضافے کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حالیہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم خطرے میں پڑ گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے بورڈ آف ایگزیکٹو کا اجلاس 19 دسمبر کو واشنگٹن میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان کے لئے نئے قرضے کی 37 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی ادائیگی کا فیصلہ بھی ہونا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے سر مایہ کاری و ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کو گزشتہ جولائی میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی سمجھ رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن