• news

جی ایس پی سٹیٹس کسی اعزاز سے کم نہیں:میاں سلیم

لاہور (پ ر) انجمن تاجران سینٹری وئیر لاہور کے نائب صدر میاں سلیم نے کہا پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی انڈسٹری ترقی کرے گی بیروزگاری میں کمی ہو گی اور زرمبادلہ کے ذخائر  میں اضافہ ہو گا اس سے پاکستان کی ایکسپورٹ  میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو گا۔ لیکن یہ فائدہ تب ملے گا اگر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی اور سستی بجلی مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا حکومت نے انڈسٹری کی گیس بند کرکے لاکھوں مزدوروں کو بیروزگار کر دیا پروڈکشن وقت پر کرنی مشکل ہو گئی ہے۔ جی ایس پی پلس سے اگر فائدہ نہ اٹھایا گیا تو ہماری بدقسمتی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن