تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان، یورپ بزنس فورم بنایا جائے گا:گورنر سرور
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں جی ایس پی سٹیٹس کے فیصلے سے بھرپور استفادہ کرنے اور یورپ سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پاکستان، یورپ بزنس فورم تشکیل دیا جائے گا بزنس فورم یورپی ملکوں کے ساتھ تجارت کے امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے وزارت تجارت اور خزانہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گورنر ہاؤس میں ایوان صنعت و تجارت لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہو ں نے چیمبر کے صدر سہیل لاشاری کی سربراہی میں اُن سے ملاقات کی، یورپی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سجاد کریم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے