لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے امریکی فوجی عہدیدار کی وفد سمیت ملاقات دھماکہ خیز مواد کے خاتمے پر اتفاق
راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان اور امریکی فوجی حکام نے دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈیز) کے خاتمہ پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلہ میں امریکہ سے جوائنٹ امپروائزڈ ایکسپلوژو ڈیوائس ڈیفیٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جان ڈی جانسن کی قیادت میں امریکی وفد نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور دھماکہ خیز مواد کے خاتمہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جان ڈی جانسن نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے آئی ای ڈیز کے خاتمے کا جائزہ لیا۔ پاکستان کو گذشتہ ایک عشرہ کے دوران شدت پسندوں کی طرف سے آئی ای ڈی کے حملوں سے بڑا نقصان ہوا۔ اب تک 50 ہزار سے زائد پاکستانی آئی ای ڈی کے حملوں کا شکار ہوئے۔