• news

عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت ہو رہی ہے ملزموں کو جلد گرفتارکر لیں گے، لندن پولیس

لندن (این این آئی) لندن پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت ہو رہی ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتارکر لیں گے، 52سالہ گرفتار مشتبہ شخص کی ضمانت میں تیسری بار توسیع کی گئی ہے، میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں 52 سالہ مشتبہ شخص منگل کو دوبارہ پولیس سٹیشن میں پیش ہوا، تفتیش کے بعد اس شخص کو تیسری بار ضمانت پر رہا کیا گیا، بیان کے مطابق مشتبہ شخص کی ضمانت میں مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن