• news

پاکستان اور بھارت کی قیادت باہمی کشیدگی کم کریں: سابق انٹیلی جنس سربراہان کا مشورہ

سرینگر + نئی دہلی (آن لائن) پاکستان اور بھارت کے سابق انٹیلی جنس سربراہان نے دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی کشیدگی ختم کرنے اور انٹیلی جنس سطح پر روابط کو فروغ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مشورہ سابق انٹیلی جنس سربراہان کے درمیان گذشتہ ماہ اوٹاوا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک ملاقات میں دیا گیا۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ وجاہت لطیف اور ’’را‘‘ کے سابق سربراہ سی ڈی سہائے نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک جوہری صلاحیت کے حامل اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت کو چاہئے کہ وہ باہمی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان روابط کو قائم کر کے ممبئی طرز کے حملے روکے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن