• news

ہمارے دور کا پرامن پنجاب اب قبائلی علاقہ بن چکا ہے: پرویز الٰہی

لاہور(خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بدامنی، بیروزگاری ختم نہیں ہو رہی، نیت درست نہ ہو تو کوئی پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتا، ہمارے دور کا پرامن اور خوشحال پنجاب اَب امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے قبائلی علاقہ بن چکا ہے۔ وہ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ انہیں اُن فلاحی منصوبوں اور پروگراموں سے ہی فائدہ پہنچ رہا ہے جو ہمارے دور میں نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کامیابی سے مکمل کئے گئے۔ صوبہ میں بدامنی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سب سے زیادہ غیر محفوظ تاجر اور کاروباری طبقہ ہے جن کے جان و مال ڈاکوئوں سے محفوظ نہیں، پولیس کا محکمہ  بالکل غیر مؤثر بلکہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے، ہماری حکومت کی نسبت سنگین جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں پرویزالٰہی گجرات میں آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق رکن حاجی شفیع اور پارٹی رہنما شیخ پرویز عظمت کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہوں پر بھی گئے۔ پرویزالٰہی نے ملک ذوالفقار اعوان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد بھی دی۔ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، خالد اصغر گھرال، محمد اشرف اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن