• news

گوجرانوالہ: سول ہسپتال کے ڈی ایم ایس کو حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ایس پی آپریشنز، ڈی ایس پی کیخلاف مقدمے کا حکم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقب نظیر نے سول ہسپتال کے ڈی ایم ایس کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں ایس ایس پی آپریشن عطا محمد اور اکرام اللہ خاں و نعیم حسنین نامی ڈی ایس پی ایز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دیدیا۔ معاون ضلعی جج نے یہ کارروائی ڈی ایم ایس ڈاکٹر جمیل مرزا کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب ایس ایس پی آپریشن عطا محمد اپنے ڈی ایس پی اکرام اللہ خان اور نعیم حسنین نے سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں پہنچ کر عملہ کو نہ صرف برا بھلا کہا بلکہ مداخلت کرنے پر درخواست گزار کو ہسپتال کے کمرے میں بند کردیا جہاں پر اسے گالی گلوچ کے علاوہ سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن