سندھ میں 18 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج جاری ہوگا: الیکشن کمشن
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری کو ہوں گے۔ الیکشن کمشن کے مطابق سندھ حکومت نے تمام قانونی تقاضے پورے کر کے دستاویزات پہنچا دی ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج بدھ کو جاری کردیا جائیگا۔