• news

پشاور: نیٹو سپلائی کیخلاف تحریک انصاف کا 25 ویںروز بھی دھرنا، 10 گاڑیاں واپس بھجوا دیں

 پشاور(این این آئی) تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 25دن مکمل ہو گئے۔ منگل کو 25 ویں روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی۔ طلباء نے دھرنے کے روز مبینہ جعلی کاغذات کے ذریعے نیٹو سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دس سے زائد گاڑیوں کو واپس کر دیا۔آئی ایس ایف کے سینکڑوں طلبا ء نے منگل کو دھرنا کیمپ کا کنٹرول سنبھالے رکھا اس دوران ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے نواز شریف،وفاقی حکومت ،امریکہ اور ڈرون حملوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مینا خان آفریدی اور سہیل آفریدی نے کہا کہ طلباء پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور اگر پچیس سال تک بھی ڈیوٹی دیناپڑے تو دریغ نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے امریکہ کے سامنے بھیگی بلی جیسا رویہ اپنا رکھا ہے ایسی صورتحال میں تحریک انصاف قوم کی واحد امید ہے ،اور عوام کو یقین ہے کہ یہی پارٹی اور اس کی قیادت ملک کو غیروں کی جنگ سے علیحدہ کر کے امن قائم کر سکتی ہے ۔طلباء رہنمائوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا نیٹو سپلائی بند ہونے تک جاری رہیگا۔

ای پیپر-دی نیشن