’’پنڈی دھماکہ‘‘ لاہور میں ہائی الرٹ، حفاظتی انتظامات مزید سخت
لاہور (نامہ نگار) راولپنڈی میں دھماکے کے بعد پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارات خصوصاً قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عمارتوں، بڑے ہوٹلوں اور مزاروں کے حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے۔ شہر میں نصب شدہ سکیورٹی کیمروں اور کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے۔ اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی اور گشت بھی بڑھا دیا گیا۔