• news

قصور: کھانا تیار نہ کرنے پر مشتعل بھائی نے بہن کو قتل کردیا

قصور (نامہ نگار) مصطفی آباد ( للیانی) کے محلہ ملکاں والا میں کھانا تیار نہ کرنے پر مشتعل بھائی نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقدمہ کے مدعی مقتولہ نبیلہ کے والد مبارک علی نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا  زمان اور بیٹی نبیلہ گھر میں موجود تھے۔ دونوں بہن بھائیوں کے مابین کھانا تیار نہ کرنے پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر زمان نے طیش میں آ کر پستول سے گولیاں مار کر نبیلہ کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد للیانی نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن