• news

سندھ حکومت پیرول پر رہا مطلوب ملزموں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لائے گی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے پیرول پر رہا ملزمان کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 45میں سے 17افراد پاکستان سے باہر جا چکے ہیں۔ سندھ حکومت باضابطہ طور پر وفاقی حکومت کو اس حوالے سے خط لکھے گی اور ایف آئی اے وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرے گی، فرار ہونے والے افراد امریکہ، برطانیہ، دبئی، سعودی عرب اور سائوتھ افریقہ فرار ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن