ڈی جی ایم اوز کون ہوتے ہیں؟ ذمہ داری کیا ہوتی ہے؟
کراچی (نیٹ نیوز) ڈی جی ایم اوز کون ہوتے ہیں اور انکے پاس کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، فوج کا ایک ایسا اہم ترین افسر ہے جس کا کردار زمانہ امن اور حالت جنگ میں مرکزی ہوتا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال کی فوری اطلاع سب سے پہلے ڈی جی ایم او کو دی جاتی ہے اور پھر سرحدوں یا ایل او سی پر تعینات فوجی اس کی ہدایات کے مطابق ردعمل دیتے ہیں۔ دوران جنگ ڈی جی ایم اور اعلیٰ عسکری قیادت کی ہدایات اگلے مورچوں تک پہنچاتا ہے، جنگ کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی کراتا ہے۔ ڈی جی ایم او ہر قسم کی صورتحال سے آرمی چیف کو باخبر رکھتا ہے۔ زمانہ امن میں بھی ڈی جی ایم او چھوٹے آپریشنز کی سرپرستی کرتا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے تحت امن فوجی دستوں کی بھی مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہوتا ہے۔