• news

بھارتی سکیورٹی فورسز کا کشمیری نوجوان کو دراندازی کی کوشش پر گرفتار کرنے کا دعویٰ

سری نگر (آن لائن) بھارتی سکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول سے ایک شہری کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ 27 سالہ محمد افتخار خان کو ضلع پونچھ میں سرحدی علاقے نانگی تیکیری سے گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ افتخار آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی کا رہائشی ہے جسے گرفتاری کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پولیس سٹیشن  جالاس کے حوالے کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن