• news

بھارت: مدھیہ پردیش میں خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ، تمام بچے مردہ تھے

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک خاتون نے 10 بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 28 سالہ خاتون آنجو کشواہا کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچے پیدائش سے قبل ہی مر چکے تھے تاہم ڈلیوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون نے ڈلیوری سے قبل ڈاکٹرز سے کوئی رابطہ نہیں کیا جس کی وجہ سے کیس پیچیدہ ہو گیا۔ اس سے قبل جنوری 2009ء میں امریکی خاتون نادیہ سلیمان نے 8 تندرست بچوں کو جنم دیا تھا جس کے بعد انہیں آکٹو موم کا خطاب دیکر نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن