ڈاکوئوں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، 3 افراد تشدد سے زخمی
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقہ شمع سٹاپ میں ڈاکو چاولوں کے گودام میں داخل ہو ئے تو گودام میں سوئے ہوئے مزدرور جاگ گئے جس پر ڈاکوؤں نے دو مزدورں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوئوں نے ولید کی دکان میں گھس کر 5لاکھ کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر ولید احمد کو تشدد کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے جوہر ٹائون میں شیراز کے گھر سے12لاکھ، شیرا کوٹ میں خالد کے گھر سے10لاکھ، شادباغ میں رشید احمد کے گھر سے8 لاکھ، ستوکتلہ میں عدیل بٹ کے گھر سے7لاکھ، غازی آباد میں آفتاب کے گھر سے6لاکھ، بھاٹی گیٹ میں اجمل کے گھر سے6لاکھ، شاہدرہ میںعاشق کے گھر سے5لاکھ روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے کوٹ لکھپت میں سجاد کی فیملی سے5لاکھ، ریس کورس میں ارسلان کی فیملی سے3لاکھ، نشتر کالونی میں جاوید کی فیملی سے2 لاکھ، نصیر آباد میںجہانگیر کی فیملی سے ایک لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون چھین لئے۔ ڈاکوئوں نیمسلم ٹائون میں عدنان سے50 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹائون میں اسد سے40 ہزار روپے اور موبائل فون، پرانی انار کلی میں محسن سے20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نصیر آباد سے فیصل، فیکٹری ایریا سے عمران، غازی آباد سے تصور کی کاریںجبکہ وحدت کالونی سے ہارون، نواب ٹائون سے تنویر، اچھرہ سے عثمان، گڑھی شاہو سے کاشف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔