یوٹیلیٹی سٹورز میں چائے کے پیکٹوں پر 10سے 90روپے تک کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز میں مختلف برانڈ کی چائے کے پیکٹوں پر 10روپے سے 90روپے تک قیمت کر دی گئی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یلولیبل چائے کے 95گرام پیکٹ کی قیمت 81روپے سے کم ہو کر 71روپے، 195گرام پیکٹ کی قیمت 164روپے سے کم ہوکر 139روپے، 950گرام پیکٹ کی قیمت 730روپے سے کم ہو کر 640روپے، 475گرام کے پیکٹ کی قیمت 402روپے سے کم ہو کر 367روپے تک کم ہو گئی ہے۔ سپریم چائے کے 95گرام پیکٹ کی قیمت 69روپے سے کم ہوکر 58روپے، 190گرام پیکٹ کی قیمت 133روپے سے کم ہو کر 113روپے، 475گرام پیکٹ کی قیمت 357روپے سے کم ہو کر 317روپے، 450گرام کے پیکٹ کی قیمت 320روپے سے کم ہو کر 280روپے اور 950گرام کے پیکٹ کی قیمت 630روپے سے کم ہوکر 550روپے ہوگئی ہے۔