بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کی جائے‘ پنجاب حکومت کا الیکشن کمشن کو خط
لاہور( نوائے وقت نیوز) بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے الیکشن کمشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے مقناطیسی سیاہی کا استعما ل ضروری ہے۔مقناطیسی سیاہی کے استعمال سے دھاندلی کا الزام نہیں لگے گا۔ دھاندلی پکڑنا بھی آسان ہوگا۔