بارات پر پولیس کا دھاوا، ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کو کارروائی کی ہدایت کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے بہالک کے علاقہ میںلاہور پولیس کی جانب سے بارات پر دھاوا بولنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کووقوعہ کی غیر جانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ چک نمبر32/2, RA اوکاڑہ کا رہائشی موسیٰ بارات لے کر مریدوالا جا رہے تھا کہ بہالک ٹول پلازہ کے قریب پولیس یونیفارم میں 20 سے زائد افراد نے بس پر فائرنگ کر دی اور گاڑی میں گھس کر لوٹ مار کی مبینہ طور پر چھ مہمانوں کو اغواء کر لیا۔ سی سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر بہالک پولیس نے تھانہ چوہنگ کے انسپکٹر جاویدصدیق، سب انسپکٹراعجاز اور 19 اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔