• news

ہیروشیما پیس میموریل کے تعاون سے ہائیکورٹ بار میں تصویری نمائش

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہیروشیما پیس میموریل میوزیم جاپان کے تعاون سے ہائیکورٹ بار میں ایٹم بم کے انسانی زندگی اور ماحولیات پر اثرات کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تصاویر کے ذریعے ہیروشیما اور ناگاساکی پر پھینکے گئے ایٹم بم کی تباہی کے مناظر کو اجاگر کیا گیا۔ نمائش میں رکیھ گئی تصاویر میں وکلا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور تاثرات کی کتاب میں ایٹمی تباہ کاریوں کے خلاف اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

ای پیپر-دی نیشن