شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کیس دوبارہ ایف سی آر کو بھیج دیا گیا
شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کیس دوبارہ ایف سی آر کو بھیج دیا گیا
پشاور (نوائے وقت نیوز) فاٹا ٹربیونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے کیس دوبارہ کمشنر ایف سی آر کو بھیج دیا۔ فاٹا ٹربیونل نے شکیل آفریدی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فاٹا ٹربیونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کیخلاف درخواست خارج کر دی ہے اور کیس دوبارہ کمشنر ایف سی آر کو واپس بھیج دیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکلا نے دوبارہ ٹرائل اور ضمانت نہ دینے کیخلاف فاٹا ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ 3رکنی فاٹا ٹربیونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت کی۔ فاٹا ٹربیونل نے کہا کہ کمشنر ایف سی آر کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کےس کا فیصلہ ابہام پر مبنی ہے، فیصلے میں کسی بھی جگہ واضح نہیں کہ ٹرائل سیشن جج کرے گا یا پولیٹیکل انتظامیہ۔ فاٹا ٹربیونل نے کمشنر ایف سی آر کو فیصلے میں ابہام کے باعث دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 22 مئی 2011 کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ اے پی اے خیبرکی عدالت نے اسے 33 سال قید اور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی۔ ڈاکٹر شکیل کے وکلاء نے کمشنر ایف سی آر کی عدالت میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ کمشنر نے کیس فاٹا ٹریبونل کے سپرد کردیا تھا ۔
شکیل آفریدی/کیس