• news
  • image

اعزاز احمد چودھری نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اعزاز احمد چودھری نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اعزاز احمد چودھری کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے سیکرٹری خارجہ کے تقرر کی منظوری کے بعداعزاز احمد چودھری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔وہ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو ملک کے نئے سیکرٹری خارجہ کے عہدہ سنبھال لیں گے۔ موجودہ سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی 27 دسمبر کو واشنگٹن روانہ ہو ں گے جہاں وہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔
اعزاز چودھری

epaper

ای پیپر-دی نیشن