• news
  • image

پاکستان بھارت کے سرحدی حکام کی فلیگ میٹنگ، سیز فائر کے حوالے سے معاہدوں کی پاسداری پر اتفاق

پاکستان بھارت کے سرحدی حکام کی فلیگ میٹنگ، سیز فائر کے حوالے سے معاہدوں کی پاسداری پر اتفاق

مقبوضہ جموں(آئی این پی) پاکستان اور بھارت کے سرحدی سکیورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں ایل او سی پر امن برقرار رکھنے اور سیز فائر کے حوالے سے دوطرفہ معاہدوں کی پاسداری پر اتفاق کیا گیا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے قریب چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستان اور بھارت کے بٹالین کمانڈرز کی سطح پر میٹنگ ہوئی۔ ایل او سی پر امن یقینی بنانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف سے سیز فائر کے حوالے سے کئے گئے معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
فلیگ میٹنگ

epaper

ای پیپر-دی نیشن