• news

فنڈز نہ ملے تو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکل ہو گی : رانا مجاہد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد اور شرکت کیلئے فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں ہیں، حکومت پاکستان نے قومی کھیل کے لئے فنڈز جاری نہ کیے تو اگلے سال ہونے والے اذلان شاہ کپ میں شرکت اور تربیتی کیمپ لگانا مشکل ہو جائے گا۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ  کو  درخواست کی ہے کہ وہ قومی کھیل ہاکی کی مدد کریں۔  فیصلہ کیا گیا کہ سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ بحال کیا جائے جس کیلئے عہدیداران کا انتخاب جنوری میں کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن