• news

گریڈ ون ون ڈے کپ : کراچی زیبراز، پشاور پینتھرز کی ٹیمیں کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے زیراہتمام ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ون میں بہاولپور سٹیگز اور سیالکوٹ سٹالینز کے درمیان میچ میں ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔ پشاور پینتھرز نے لاہور ایگلز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور ایگلز کی ٹیم 68 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اعظم خان نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور پینتھرز نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا۔ کراچی زیبراز نے راولپنڈی ریمز کو 144 رنز سے ہرا دیا۔ کراچی زیبراز نے 9 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 165 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوید ملک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی ریمز کی ٹیم 170 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ وقار انور نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ون ڈے کپ گریڈ ٹو میں فیصل آباد وولوز نے حیدرآباد ہاکس کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ حیدرآباد ہاکس نے 237 رنز بنائے۔ فیصل آباد وولوز نے ہدف 7 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ اسلام لیپرڈز نے کوئٹہ بیئرز کے خلاف 60 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد لیپرڈز نے 198 رنز بنائے۔ کوئٹہ بیئرز کی ٹیم 138 پر آؤٹ ہو گئی۔ ملتان ٹائیگرز نے کراچی ڈولفنز کو 5 وکٹوں سے زیر کر لیا۔ کراچی ڈولفنز نے 5 وکٹوں پر 279 رنز بنائے۔ سعدعلی نے 102 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ ملتان ٹائیگرز نے ہدف 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ عبدالرحمن مزمل نے 119 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

ای پیپر-دی نیشن