• news

بحیرہ روم میں پاکستانیوں سمیت 110 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

 روم (آن لائن) اٹلی کی بحریہ نے بحیرہ روم کے جزیرے لامپے ڈوسا کے قریب ایک سو دس تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ حکام کے مطابق یورپ کی حدود میں پہنچنے والی اس کشتی پر سوار ایک شخص پہلے ہی ہلاک ہو چکا تھا۔ ایک چھوٹی کشتی پرگنجائش سے زیادہ سوار ان تارکین وطن کا تعلق گھانا، مالی، ٹوگو، گیمبیا اور پاکستان سے ہے۔ یہ تارکین وطن بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ تک پہنچنا چاہتے تھے۔ چند ماہ پہلے اٹلی سے متصل سمندری حدود میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن