• news

حکومت نے ’کارکے‘ رینٹل پاورشپ کے ایک بحری جہاز کو دبئی جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت نے ’کارکے‘ رینٹل پاورشپ کے ایک بحری جہاز کو دبئی جانے کی اجازت دیدی۔ وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر نیب نے این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام نے بتایا ہے کہ این او سی ’کارکے‘ کمپنی کی جانب سے 128 ملین ڈالر کی گارنٹی کے بغیر وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر جاری کیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بغیر گارنٹی بحری جہاز روانہ کرنے سے روکا تھا تاہم اس کے خلاف ’کارکے‘ کمپنی نے عالمی ثالثی ادارے سے رجوع کیا تھا  اور 8 اکتوبر کو اس کی طرف سے یہ فیصلہ آیا کہ ان کے ایک بحری جہاز کو دبئی جانے دیا جائے تاہم نیب نے اس وقت اسے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا مگر وزارت پانی و بجلی نے عالمی ثالثی ادارے سے درخواست کی تھی کہ اگر ’کارکے‘ کمپنی 128 ملین ڈالر کی گارنٹی دے تو پھر ہم اسے جہاز لے جانے کی اجازت دے سکتے  ہیں مگر عالمی ثالثی ادارے نے وزارت پانی و بجلی کی یہ  درخواست مسترد کر دی۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب این او سی جاری کر چکا ہے اور جیسے ہی سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم ہو گا تو نیب بحری جہاز کو جانے کی اجازت دے دیگی۔

ای پیپر-دی نیشن