• news

راولپنڈی: مولانا شمس الرحمن اورعلامہ ناصر عباس کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 2 افراد گرفتار

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میںحساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماء علامہ ناصر عباس کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ۔ یادرہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران لاہور بنی چوک کے قریب مولانا شمس الرحمن معاویہ کو جبکہ شادمان کے علاقے میں علامہ ناصر عباس کو فائرنگ کرکے نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ابتک مولانا شمس الرحمن معاویہ، علامہ ناصرعباس قتل کیس میں اب تک 32 افراد کوگرفتار کرکے تفتیش جاری رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن