• news

ایک برس میں زنا بالجبر، کاروکاری ، تیزاب سے حملے ، مذہبی مقامات پر حملوں سمیت انسانی حقوق کی 9 ہزار 7 سو 12 خلاف ورزیاں ہوئیں: وزارت قانون

اسلام آباد(آن لائن)  ایک سال کے دوران ملک بھر میں زنا بالجبر، کاروکاری، تیزاب سے حملے، مذہبی مقامات پر حملوں سمیت  خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی 9ہزار 7سو 12 خلاف ورزیاں  ہوئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے  اجلاس میں وزارت قانون و انصاف و انسانی حقوق نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا کہ سال 2012ء سے 15نومبر2013ء تک کے دوران خواتین، بچوں، اقلیتوں، زنا بالجبر، کاروکاری، تیزاب پھینکنے کے 9712 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن