پاکستان، افغانستان کے ارکان پارلیمنٹ کا 11 واں مذاکراتی دور ختم
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور افغانستان کے ارکان پارلیمان کا 11 واں مذاکراتی دور کابل میں اختتام پذیر ہوگیا۔ دونوں ممالک کے پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے 30 نومبر کے دورہ افغانستان کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے وژن کی حمایت کی جو ٹھوس تجارتی اور اقتصادی شراکت داری پر مبنی ہے۔ پارلیمنٹیرین نے 2015ء تک دونوں ممالک کے تجارتی حجم میں 5 ارب ڈالر کے اضافے کے عزم کی تعریف کی۔