• news

چین کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر فائربندی کوششوں کا خیرمقدم

بیجنگ (آن لائن + ثناء نیوز) چین نے کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کرنے پر پاکستان اور بھارت کی حالیہ کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہووا چن ینگ نے بدھ کے روز نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیا کے اہم ملک ہیں اور انکے درمیان بہتر تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کا دوست ملک ہونے کی حیثیت سے چین ہمیشہ دیرینہ مسائل پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی حمایت کریگا۔ ترجمان ہوا چن ینگ نے پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کی 24 دسمبر کو ہونیوالی ملاقات سے متعلق کہا کہ چین نے دونوں ممالک کی باہمی تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن