مہاجرین کا عالمی دن منایا گیا
مہاجرین کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا دن گذشتہ روز منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد تارکین وطن کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کو عالمی برادری میں ایک منفرد مقام حاصل ہے کہ اس نے دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی۔اس دن کے حوالے سے حقوق انسانی سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے جنگوں اور قدرتی آفات کے نتیجے میں اپنا وطن اور گھر بار چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کرنے والے لاکھوں مہاجرین کی تکالیف‘ مشکلات اور ان کے ازالے کے متعلق تجاویز پیش کیں ۔
مہاجرین / عالمی دن