• news
  • image

سکندر حیات فائرنگ کیس، سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمشن کو تین ہفتوں کی مہلت دیدی

سکندر حیات فائرنگ کیس، سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمشن کو تین ہفتوں کی مہلت دیدی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیوایریا میں سکندر حیات کی جانب سے فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے سے متعلق ازخود نوٹس اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے تحقیقاتی کمشن کو مزید تین ہفتوں کی مہلت دیدی ہے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے پیش ہوکر بتایا کہ حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج پر مشتمل ایک کمشن قائم کیا ہے جس کے سامنے گواہوں کے باینات ہو رہے ہیں اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ کچھ دنوں میں معاملہ کی تحقیقات مکمل ہو جائے گی، اس لئے کچھ مہلت دی جائے جس پر عدالت نے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
تحقیقاتی کمشن/ مہلت

epaper

ای پیپر-دی نیشن