کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 8 بچوں سمیت 21 زخمی
کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 8 بچوں سمیت 21 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں دکان کے باہر نصب بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد مٹھا خان چوک پرنامعلوم افراد نے ایک دکان کے باہر بم نصب کر رکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدددکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل کے مطابق بم دھماکے میں 2سے 3کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ آئس کریم کی دکان کے قریب انتہائی زوردار دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی اور کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ آن لائن کے مطابق دالبندین میں نامعلوم افراد نے آباد کار کے ڈیرے پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ڈیرے کو شدید نقصان پہنچا۔
کوئٹہ/ دھماکہ