آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دیدی
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دیدی
واشنگٹن / اسلام آباد (اے این این) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی دوسری قسط کے اجراءکا جائزہ لیا گیا اور آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے55 کروڑ 40لاکھ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم جلد پاکستان کو مل جائے گی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستا ن نے آئی ایم ایف سے زر مبادلہ کے ذخائر کے اہداف پر چھوٹ دینے کی درخواست بھی کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔ جولائی اور ستمبر کے مہینے میں حکومت پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف پورا نہیں کرسکی تھی۔
قسط