پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو پہنچا دئیے گئے امیدوار آج سے حاصل کر سکیں گے
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو پہنچا دئیے گئے امیدوار آج سے حاصل کر سکیں گے
اسلام آباد (این این آئی + آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی صوبے بھر کے ریٹرننگ افسران کو پہنچا دیئے۔ امیدوار (آج) جمعہ سے فارم حاصل کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 42 لاکھ سے زائد نامزدگی فارم 691 ریٹرننگ افسران کو پہنچائے گئے نامزدگی فارم اردو میں بھی چھاپے گئے ہیں جن میں ختم نبوت کا کالم بھی شامل کیا گیا۔ دوسری طرف حکومت پنجاب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو دو دن میں لاہور کے تمام حلقوں کے وارڈز کے نقشے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ شہر میں کل 272 یونین کونسل بنائی گئی ہیں جبکہ تاحال کسی ایک کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق شہر کی 1632 وارڈز میں اب تک ایک ہزار وارڈز کے نقشے مکمل ہو سکے ہیں۔ الیکشن کمشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی نامزدگی فارمز ویب سائٹ پر جاری کر دئیے۔ کاغذات نامزدگی 22 تا 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
کاغذات نامزدگی