سابق امام حرم شیخ عادل کو برطانیہ جانے والے طیارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، سعودی عرب کا اظہار تشویش
ریاض (اے پی اے) حرم شریف کے ایک سابق امام کو عین اس وقت برطانیہ جانے سے روک دیا گیا جب وہ ریاض سے لندن جانے والے طیارے میں داخل ہونے ہی والے تھے۔ سعودی حکام نے اس برطانوی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شیخ عادل الکلبانی نے بورڈنگ سے تھوڑی دیر قبل شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے روانگی ٹرمینل پر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کی تھی لیکن جیسے ہی وہ طیارے کے دروازے پر پہنچے تو ان سے کہا گیا کہ وہ طیارہ میں داخل نہیں ہو سکتے کیونکہ برطانوی سفارت خانہ سے ایک پیغام موصول ہوا ہے کہ شیخ عادل کو برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ شیخ عادل الکبانی کو برطانوی مسلم برادری سے ملاقات کے لئے جانا تھا۔