نیویارک: طالبان کو اسلحہ فروخت کرنے کے جرم میں امریکی شہری کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی
نیویارک (رائٹرز) امریکی عدالت نے طالبان کو اسلحہ اور ہتھیار فروخت کرنے کے جرم میں اپنے شہری کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ امریکی وفاقی عدالت نے 2011ء میں طالبان کو اسلحہ بیچنے پر 55 سالہ اوڈیڈ اورباچ نامی امریکی شہری کو پچیس سال قید کا حکم سنایا۔ اوڈیڈ اورباچ کو امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے جنوبی افریقہ میں سمگلنگ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔ اورباچ کو ستمبر میں ڈسٹرکٹ عدالت کے جج نے پچیس سال قید کا حکم سنایا تھا اور اپیل کرنے پر وفاقی عدالت نے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔