لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی سٹیشنز کی گیس فوری بحال کرنیکی درخواست مسترد کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی سٹیشنز پر گیس کی بندش کے خلاف دائر رٹ درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور سوئی سدرن گیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کی طرف سے سی این جی سٹیشنز کے لئے گیس کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کر دی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سی این جی سٹیشنز مالکان حکومت کو ٹیکس ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کاروبار میں خطیر رقم سے سرمایہ کاری کی ہے۔ حکومت کے فیصلے سے ان کے کاروبار کو نقصان ہو رہا ہے۔ لہذا فاضل عدالت حکومت کی طرف سے گیس کی بندش کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔